عمران خان کرپشن سامنے لائیں، شاہد خاقان عباسی

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آشیانہ ہاوسنگ کے بارے میں سب جانتے ہےہیں کہ اس میں کتنی سچائی ہے، لیکن الزامات کے حوالے سے جوابات دے دیے ہیں، آئندہ سماعت پر قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر سماعت ہو گی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کالا قانون ہے اسے ختم ہونا چاہئے، ڈی جی نیب کا دعوی ہے کہ وہ مرد مومن ہیں، شہباز شریف کو ایک کیس میں بلا کر دوسرے میں گرفتار کیا گیا، اب شہبازشریف کیخلاف رمضان شوگرملز کا کیس بنا دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھ پر اور میری کابینہ پرالزامات لگائے، کرپشن ہے تو سامنے لائیں، عمران خان اپنی کابینہ میں دیکھیں کرپشن نظر آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں