عمران خان مخصوص ایجنڈےپر کام کر رہے ہیں : مولانا فضل الرحمان

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی لاہور: مولانا فضل الرحمان نے متحدہ مجلس عمل، ملی یکجہتی کونسل اور دیگر مذہبی جماعتوں کے زیراہتمام لاہور میں مال روڈ پر تحفظ ناموس رسالت ﷺ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت آئین پاکستان سے اسلامی دفعات ختم کرنے اور توہین رسالت کے قانون کو بدلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دینی مدارس پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ہم دینی مدارس کی حفاظت کریں گے۔

متحدہ مجلس عمل کے صدر نے اعلان کیا کہ25نومبر کو ملین مارچ کا اگلا پڑاؤ سکھرمیں ہوگا۔
قائم مقام امیر جماعت اسلامی حافظ ادریس نے کہا کہ پاکستان کی شناخت لاالہ الااللہ سے ہے ۔ سربراہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ساجد میر نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی قبول نہیں۔

شاہ احمد اویس نورانی نے کہا کہ اسرائیلی طیارے کی لینڈنگ حکمرانوں کے میکے اور سسرال کا معاملہ ہے، حکمران مشرف کے انجام سے سبق سیکھیں، ملک میں جمہوری نظام نہیں بلکہ مارشل لا پلس ہے، میڈیا کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا حکمران اسرائیل کو تسلیم کرنے، سی پیک کو برباد کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں