عمران خان حکومت نےسو دن میں سو یوٹرن لئے:لطیف کھوسہ

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی کراچی :سابق گورنر پنجاب و رہنما پیپلزپارٹی لطیف کھوسہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سو دنوں میں اور کچھ نہیں ہوا سو یوٹرن ضرور ہوئے، سو روز میں عمران خان طالبان خان سے یوٹرن خان بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان نے یوٹرن کی نئی اصطلاح دے کر عالمی سطح پر مزاق بنایا، حکومت نے 100 دنوں میں 50 لاکھ گھر تو نہیں دیئے لیکن بے گھر ضرور کیے۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا عوام کو ایک کروڑ نوکریاں تو نہیں دی لیکن لوگوں کو بےروزگار ضرور کیا ہے، عمران خان نے آئی ایم ایف نہ جانے کا اعلان کیا لیکن کشکول لیکر بھیک مانگ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں