علی سدپارہ اور جان اسنوری کے آخری مقام کی سیٹلائٹ تصاویر جاری

اسکردو : آئس لینڈ اور چلی نے کے ٹو پہاڑ کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں ، تصاویر میں علی سدپارہ اور جان اسنوری کے آخری مقام کہ نشاندہی کی گئی ہے،جہاں جی پی ایس بند ہواتھا۔ جی این این کے مطابق کےٹوسرکرنے کی مہم پرجانےولے محمد علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کی تلا ش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔ تاہم آئس لینڈاورچلی نےسیٹلائٹ تصاویرجاری کردیں، تصاویرمیں علی سدپارہ اورجان اسنوری کےآخری مقام کی نشاندہی کی گئی ہے۔سیٹلائٹ تصاویرمیں اس مقام کی نشاندہی کی گئی ، جہاں جی پی ایس بندہوئے تاہم سیٹلائٹ تصاویرحکومت پاکستان تک پہنچادی گئیں، ایف ایل آرمشن میں ان تصاویرسے مدد لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق فضائی آپریشن میں ساجدسدپارہ سےبھی رہنمائی لے رہے ہیں۔خیال رہے محمدعلی سدپارہ اور ٹیم جمعے کے دن سےلاپتہ ہے، پاک فوج کی مدد سے زمینی آپریشن شروع کیا گیا تھا تاہم موسم کی خرابی کے باعث فضائی اورزمینی سرچنگ معطل کردی گئی تھی، زمینی ریسکیو ٹیم فضائی ٹیم کی مدد سے ڈیٹھ زون تک پہنچنا تھا۔محمدعلی سدپارہ کے بیٹے کا ساجدعلی سدپارہ کا کہنا ہے کہ محمدعلی سدپارہ کےلیےجاری سرچ آپریشن سےمطمئن ہیں، 8200میٹرپرہم سب علی سدپارہ کے ساتھ تھے، خدشہ ہےکہ علی سدپارہ کواترتےہوئےکوئی حادثہ پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں