علیمہ خان کا پیسہ کیسے باہر گیاایف آئی اے کب کاروائی کرے گی:مریم اورنگزیب

رسائی نیوزاسلام آباد:مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے منی لانڈرنگ ہو کر علیمہ خان کا پیسہ کیسے باہر گیا ایف آئی اے کب اس پر جے آئی ٹی بنائے گی، موجودہ حکومت یوٹرن حکومت ہے سو دن پورے ہونے کو ہیں لیکن وعدے پورے نہیں ہوئے، سو دن بعد وزیراعظم عمران خان نے صرف ایک بیان دینا ہے کہ میں نے تمام وعدوں پر یوٹرن لے لیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے ایک این آر او دیا اور وہ بھی علیمہ خان کو دیا، عمران خان بتائیں کہ علیمہ خان کی پراپرٹی کہاں سے آئی اور کن شرائط پر علیمہ خان کو این آر او دیا گیا، اس کا حساب کب دیں گے، نمل یونیورسٹی کی خرد برد سامنے آئی اس کا حساب دیا جائے۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کے سوال پر جواب دینا بھی مضحکہ خیز ہے، عمران صاحب اپنے گھر کو ریگولرائز کراتے ہیں اور دوسروں کے گراتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں