علامہ اقبال کا یوم پیدائش، مزار پر گارڈز کی تبدیلی

شاعر مشرق علامہ اقبال کا 144 واں یوم پیدائش ملی جوش وجذبے سے آج منایا جا رہا ہے۔ قوم کو بیداری کا سبق دینے والے شاعر مشرق علامہ اقبال کے 144 واں یوم پیدائش کے موقع پر مزار اقبال لاہور پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور مزار کی اعزازی گارڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور عامر اقبال خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، جس میں شاعر مشرق کی تحریک پاکستان کیلئے جدوجہد کو بھرپواز انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں میں تقریری مقابلوں اور مباحثوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں