عثمان بزدار نے ٹی ڈی سی پی چولستان ڈیزرٹ ریزارٹ کا افتتاح کردیا

وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹی ڈی سی پی چولستان ڈیزرٹ ریزارٹ کا افتتاح کردیا۔صحرائے چولستان میں سیاحتی ڈبل ڈیکر بس سروس کا بھی افتتاح کر دیا۔عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں تعینات سیکریٹریز مکمل با اختیار ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں میں ہل ٹورنٹس کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے ڈیمز بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 13 دروں پر ڈیمز بنانے کی فیزیبلٹی سٹڈی کے لیے نیسپاک سے معاہدہ ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں