عام انتخابات کی آمد، لیبیا کی سیاسی جماعتیں ماحول کو معمول پر لانے کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کریں،اقوام متحدہ

طرابلس۔: لیبیا میں اقوام متحدہ کے سپورٹ مشن (یو این ایس ایم آئی ایل) نے کہا ہے کہ دسمبر میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل لیبیا کی سیاسی جماعتیں ماحول کو معمول پر لانے کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کریں ۔ی

و این ایس ایم آئی ایل نے ایک بیان میں کہا کہ مشن لیبیا تمام فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ پیدا ہونے والے تمام خدشات کے حل کے لیے براہ راست بات چیت کریں اور لیبیا کے سیاسی مکالمے کے فورم (ایل پی ڈی ایف) کے روڈ میپ پر قائم رہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ وہ ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جس سے ملک اور اس کے اداروں کی وحدت اور لیبیا کے عوام کی سلامتی کو خطرہ ہو کیونکہ لیبیا میں اس سال 24 دسمبر کو عام انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

سپورٹ مشن نے لیبیا کے تمام متعلقہ اداروں کو انتخابات کے احترام کی اہمیت یاد دلائی۔مشرقی لیبیا کے علاقے کی نمائندگی کرنے والے لیبیا کے سرکاری عہدیداروں نے اتوار کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم عبدالحمید دبئیہ پر ملکی اداروں کو اکٹھا کرنے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے دھمکی دی کہ اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جائیں گے جس کے لیے وزیر اعظم لیبیا کے عوام اور عالمی برادری کے سامنے ذمہ دار ہوں گے۔.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں