عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارواداکارعلی ظفر ایشیا کے 50 پُرکشش مردوں میں آٹھویں نمبرپر آگئے

رسائی نیوزویب ڈیسک: غیر ملکی جریدے نے رواں سال ایشیا کے 50 پُرکشش مردوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کے باصلاحیت گلوکارو اداکار علی ظفر آٹھویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔فہرست میں جنوبی کوریا کے نامور پوپ بینڈ بی ٹی ایس نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اور اس گروپ کے تمام ممبرز ایشیا کے 50 پر کشش مردوں میں سب سے زیادہ پُرکشش مرد قرار پائے ہیں۔ بی ٹی ایس کو بینگٹم بوائز بھی کہاجاتا ہے اور اس بینڈ میں سات ممبرزوی، جے ہوپ، آر ایم، جن، جیمن، جونکوک اورسوگا شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں