ظلم کی رات کوآخرکارختم ہونا ہی ہے : مریم نواز

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی لاہور:مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز والد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کے لیے جناح اسپتال لاہور پہنچیں ، اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے چچا اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی تھے۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے سفارش کی تھی کہ نواز شریف کو کارڈیک ہسپتال منتقل کیا جائے، نواز شریف کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لانا چاہیے تھا لیکن انہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ظلم کی رات کو آخر کار ختم ہونا ہی ہے۔یاد رہے کہ نواز شریف کو گزشتہ روز جیل سے جناح اسپتال کے امراض قلب وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں