طالبان کے ساتھ مذاکرات سے حوصلہ افزا نتیجہ نکلے گا:زلمے خلیل زاد

رسائی نیوزویب ڈیسک: قطر میں طالبان کے ساتھ تین روزہ امن مذاکرات سے واپسی پر کابل میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خالد زاد کا کہنا تھا کہ وہ امن مذاکرات کے حوالے سے پُرامید ہیں، 20 اپریل سے پہلے فریقین کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے، امریکا طالبان امن مذاکرات کے منطقی انجام کے قریب ہیں۔کابل آمد پر نمائندہ خصوصی نے نوجوان افغان قیادت اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مستقبل میں نوجوانوں کا کلیدی کردار رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں