طالبان کی صوبہ پغمان میں داعش کے خلاف کارروائیاں، 4 افراد گرفتار ،اسلحہ اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ، ذبیح اللہ مجاہد

کابل۔: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان نے گزشتہ روز صوبہ پغمان میں داعش کے خلاف کارروائیوں کے دوران 4 افراد کو گرفتار کر لیا ۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ امارات اسلامی کے مجاہدین نے اپنے آپریشن میں داعش کے ٹھکانے پر قبضہ کر کے داعش کے 4ارکان کوگرفتار کر لیا اور تلاشی کے دوران اس ٹھکانے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر کے قبضے میں لے لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں