طالبان کا پولیس کی چیک پوسٹ پر حملہ30اہلکار ہلاک

رسائی نیوز ویب ڈیسک : طالبان نے ضلع خاکی سفید میں قائم پولیس کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو 4 گھنٹے تک جاری رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں مارے گئے 30 پولیس اہلکاروں میں ضلعی کمانڈو عبدالجبار بھی شامل ہیں جبکہ حملہ آور بڑی تعداد میں اپنے ساتھ اسلحے و بارود لے کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کے جواب میں فضائی بمباری کرتے ہوئے متعدد طالبان عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا اور حملہ آوروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں