طالبان کا افغان فوجی اڈے پرحملہ14اہلکا ہلاک

میڈیا زرائع کے مطابق تخار کے ضلع خواجہ گڑھ کے فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں 6 اہلکار لاپتہ بھی ہوئے۔ اس کے علاوہ افغان صوبے غزنی میں بھی طالبان نے دو پولیس چیک پوسٹوں پر حملے کیے جس میں متعدد اہلکار ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی تاحال جاری ہے۔ افغان سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں طالبان کا بھی بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔ افغان حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے تاہم طالبان نےحملےکی ذّمے داری قبول کر لی ہے۔ دو روز قبل بھی طالبان نے قندوز صوبے میں حملہ کر کے 7 افغان فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں