طالبان ملک میں امن نہیں چاہتے:عبداللہ عبداللہ

رسائی نیوزویب ڈیسک: افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہےکہ امریکا کی امن کیلئے حالیہ کوششوں کے باوجود ابھی تک افغان طالبان نے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا جس سے ظاہر ہوتا ہو کہ طالبان ملک میں 17 سالہ بدامنی کا خاتمہ چاہتے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بہت جلد کوئی نتیجہ اخذ نہیں کرنا چاہتے لیکن اب تک کہ تجربہ کی بنیاد پر یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ طالبان نے امن عمل میں شامل ہونے کیلئے کوئی ارادہ نہیں کیا۔ افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ حالات جیسے بھی ہوں افغانستان کے صدارتی انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونے چاہئیں کیوں کہ یہ سب سسٹم کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انتخابات سے پہلے طالبان سے بات چیت کا مثبت نتیجہ آتا ہے تو یہ بہت حیران کن ہوگا اور افغان عوام اس کو خوش آمدید کہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں