طالبان افغان رہنماؤں سےروس میں مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے

رسائی نیوزویب ڈیسک:افغان طالبان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ روس میں دو روزہ مذاکرات میں افغان اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر سابق صدر حامد کرزئی بھی شریک ہوں گے۔روسی دارالحکومت ماسکو میں یہ دو روزہ میٹنگ رواں ہفتے ہوگی۔دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی کے مشیر فضل فضلے نے اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ طالبان سے مذاکرات کرکے صرف طاقت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ماضی میں حکومت کرنے والے موجودہ حکومتی پالیسی کے برخلاف اقدامات کررہے ہیں، اور طاقت سے دور ہورہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں