صومالیہ میں 20 افراد ہلاک : دو خودکش دھماکے

رسائی نیوز ویب ڈیسک: صومالیہ کے ہوٹل کے باہر دو کار سواروں نے گاڑیوں کو زوردار دھماکے سے اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی آوزیں بھی سنی گئیں، جس جگہ کار بم دھماکا کیا گیا اس سے چند قدم دوری پر کرمنل انویسٹی گیشن کا دفتر بھی واقع تھا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق ہدف یہی دفترتھا۔

دو دھماکوں کے بعد ایک اور زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی تاہم تیسرے دھماکے کے مقام کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

صومالیہ میں لسانی فسادات اور شدت پسندوں کی غلبے کی خواہش کے باعث ہونے والی جھڑپوں سے امن وامان کی صورت حال نہایت مخدوش ہے تاہم تاحال کسی گروپ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں