شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن درست سمت میں چل رہا ہے : میئر وسیم اختر

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی کراچی:میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ہم 13 مئی 2017 سے یہ بات کہہ رہے ہیں کہ اصل مجرموں کو سامنے لایا جائے، اگر شفاف اور غیر جانبدار ٹرائل ہوگا تو یہ کیس جلد منطقی انجام کو پہنچے گا، ایسے شواہد موجود ہیں جن کی مدد سے اصل مجرموں کو پکڑا جاسکے گا، اب دوبارہ کیس کھلا ہے تو اس میں بھی تفتیش کا فقدان نظر آرہا ہے۔ کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن درست سمت میں جاری ہے، تجاوزات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم بالکل واضح ہے اس میں دو رائے نہیں ہوسکتی، کے ایم سی کے پاس مشینری و آلات کی کمی ہے پھر بھی ہم کام کررہے ہیں، متاثرین کو متبادل دکانیں فراہم کی جائیں گی، جلد ہی متاثرین کی بحالی کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرکلر ریلوے کو بحال کرنا ہے تو ٹریکس کلیئر ہونا بھی ضروری ہے ، سرکلر ریلوے کے ٹریکس کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں