شہر قائد میں 6 منزلہ سے زائد تعمیرات پر پابندی سے متعلق فیصلہ واپس لے لیا گیا

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی کراچی : سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 6 منزلہ سے زائد تعمیرات پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے شہر قائد میں 6 منزلہ سے زائد تعمیرات پر پابندی سے متعلق فیصلہ واپس لے لیا۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کے مطابق ہائی رائز تعمیر کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 6 ماہ قبل 6 سے زائد منزلہ عمارتوں پر پابندی عائد کی تھی اور آباد نے 6 منزلہ سے زائد عمارت پر پابندی کو چیلنج کر رکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں