شہر قائد میں چینی قونصل خانے پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے والی خاتون پولیس افیسر کے سوشل مڈیا پر چرچے

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی کراچی:کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے تین دہشتگردوں نے علی الصبح حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں تینوں دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد کیے جانے والے آپریشن کی قیادت سندھ پولیس کی خاتون ایس ڈی پی او سہائی عزیز تالپور نے کی۔ حملہ ناکام بنائے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ ،آئی جی سندھ ، چینی قونصل جنرل اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے خاتون کی بہادری کو سراہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں