شہریارمنورکی منگیتر کو ’’واجبی صورت‘‘ کہنے والوں پرمتھیرا پھٹ پڑیں

رسائی نیوزویب ڈیسک : ڈراما سیریل’’آسمانوں پر ہے لکھا‘‘ اور’’زندگی گلزار ہے‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے خوبرواور پُرکشش اداکار شہریار منور کی منگنی کی تصاویر گزشتہ روز سوشل میڈیاپر وائرل ہوئیں۔ شہریار منور نے ہالا سومرو سے منگنی کی ہے جو پیشے سے ڈاکٹر ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر ہالا سومرو کو واجبی شکل و صورت اور خوبصورت چہرہ نا ہونے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔جہاں شہریامنور کو واجبی شکل وصورت والی لڑکی کو زندگی کا ہمسفر منتخب کرنے پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں ماڈل متھیرا نے ہالا سومرو کوبدصورت اورواجبی شکل کہنے والوں کوکرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مہربانی کرکے اپنی زبان قابو میں رکھیں، ہالا بہت خوبصورت ہے۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں