شہبازشریف کے30 دن تک بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی

رسائی نیوزلاہور:ذرائع رسائی نیوز کے مطابق شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ‏فہرست میں شامل کر دیا گیا جس کے مطابق افراد کے 30 دن کے لیے بیرون ملک جانے پر پابندی ہوتی ہے۔ ‏شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو بھیجی جائے گی۔وزارت داخلہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کے لیے سمری تیار کرلی، اپوزیشن لیڈر کا نام ای سی ایل پر ڈالنے تک عبوری قومی شناختی فہرست میں رہے گا، ‏نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں