شہبازشریف کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد: قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس کامرس ڈویژن کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے طلب کیا گیا ے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی صدارت میں پی اے سی ارکان کامرس ڈویژن کے 13-2011 کے آڈٹ اعتراضات پرغور کریں گے۔یاد رہے کہ اپوزیشن کے شدید تحفظات کے باوجود حکومت نے وفاقی وزیر شیخ رشید کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا ہے۔ اس حوالے سے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انھیں ریاض فتیانہ کی جگہ رکن نامزد کیا گیا۔ اپوزیشن کے تحفظات رد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی میں کسی سے لڑنے نہیں جا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں