شہبازشریف کو مجبوری میں چیئرمین پی اے سی بنایا: فیاض الحسن چوہان

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی لاہور: فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے شہباز شریف کو مجبوری میں چیئرمین پی اے سی بنایا، انہیں پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی سربراہی سے خود ہی مستعفی ہو جانا چاہیے، نواز شریف کی ہر بیماری کا علاج ہوگا، ہر خواہش پوری نہیں ہوگی۔صوبائی وزیر اطلاعات نے پنجاب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے کہا پنجاب میں حمزہ شہباز کو پی اے سی کی چیئرمین شپ دی تو میں بھی ممبربنوں گا، عمران خان کی قیادت میں ہم دنیا کو پاکستان کا نیا چہرہ دکھا رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا شہباز شریف کو خوش و خضوع کیساتھ پی اے سی کا چیئرمین نہیں بنایا، اپوزیشن نے قسم کھالی تھی کہ ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دینی، شہباز شریف خود پاؤں کے ناخن سے سر تک کرپشن میں ڈوبے ہیں انہیں خود احساس کرنا چاہیے، علیم خان نے استعفیٰ دیکر شہباز شریف کو شرم و حیا کا درس دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں