شوگر سے آگاہی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

رسائی نیوزویب ڈیسک:ملک بھر میں 2 کروڑسے زائد افراد شوگر میں مبتلا ہیں اگر احتیاطی تدابیر نہ اپنائی گئیں تو آئندہ 5سال تک تعداد بڑھ کر دوگنا ہو سکتی ہے۔ دنیا بھر میں شوگر کے مرض کا علاج دریافت نہیں ہوسکا تاہم احتیاطی تدابیر اپنا کر روک تھام اور مزید پھیلنے سے بچا جا سکتا ہے۔ ماہرین امراض کے مطابق شوگر کا مرض عمر کے کسی بھی حصے میں لاحق ہو سکتا ہے، زندگی کو آسان بنا کر محفوظ رہا جا سکتا ہے، انہوں نے بتایا کہ روزانہ وزش کا معمول، متوازن خوراک، بازاری کھانوں سے اجتناب اور وزن پر کنٹرول پاتے ہوئے شوگر سے بچا جا سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں