اپیل چیف جسٹس کے روبرو نہ لگانے کی درخواست دائر : شوکت عزیز صدیقی

رسائی نیوزاسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ آف پاکستان کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل چیف جسٹس ثاقب نثار کے روبرو نہ لگانے کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں کہا گیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین ہیں، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل چیف جسٹس کے سامنے لگ سکتی ہے جبکہ چیف جسٹس نے مجھے جج کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی، اس لیے انصاف کے تقاضوں کیلیے میری اپیل کو کسی دوسرے جج کے سامنے سماعت کیلیے لگایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں