شریف خاندان کے لندن میں 2 فلیٹس حرام اور پی ٹی آئی کے لیڈروں اور وزراء کی آفشور کمپنیاں اور لندن میں 5-5 فلیٹس حلال ہیں: احسن اقبال

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی اسلام آباد: احسن اقبال نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ شریف خاندان جو نواز شریف کی سیاست میں آمد سے قبل ملک کے ٹاپ بزنس گروپس میں سے ایک تھا اس کے دو لندن فلیٹس حرام اور پی ٹی آئی کے لیڈروں اور وزراء کی آفشور کمپنیاں اور لندن میں 5-5 فلیٹس جن کا نہ اتا معلوم نہ پتہ معلوم وہ حلال ہیں ، کیا یہ انصاف ہے-مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے نواز شریف کا 9 سال احتساب کیا، 2 سال سے پاناما کے نام پر کڑا احتساب ہو رہا ہے- مجھے خوشی ہے کہ ہمارے لیڈر کے خلاف سرکار کے کاروبار میں 1 پیسے کی کرپشن کا کوئی کیس نہیں-مرحوم والد کے کاروبار پر نام نہاد احتساب ہو رہا ہے- نواز شریف کا قصور عوامی مینڈیٹ سے کرپشن پر آواز اٹھائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں