شریف خاندان جب چاہے نوازشریف سے ملاقات کرسکتا ہے: صمصام بخاری

رسائی نیوزلاہور:وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت لینا ہمارے بس میں نہیں، عدالت سے انھیں ریلیف ملتا ہے تو حکومت ای سی ایل میں نام شامل نہیں کرے گی۔ ارکان اسمبلی کی تنخواہوں کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہا اگر گورنر آئینی طور بل واپس بھیجتے ہیں تو اسمبلی دوبارہ جائزہ لے گی، پارٹی کے اندر میری رائے اپنی جگہ لیکن ایوان میں بل کی مخالفت نہیں کی۔ صمصام بخاری نے الحمرا ہال میں ملک بھر سے آئے ہوئے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آرٹسوں کو ایوارڈز دئیے اور ان کے فن پاروں کی نمائش دیکھی، وزیر اطلاعات نے مصوروں کے کام کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں