شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

رسائی نیوزویب ڈیسک: بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے اور گزشتہ کئی سالوں میں وہ ایک بھی بلاگ بسٹر فلم دینے میں ناکام رہے ہیں تاہم ان کی نئی فلم ’زیرو‘ سے نہ صرف شائقین کو بلکہ خود اداکار کو بھی امیدیں وابستہ تھیں جب کہ فلم کی کرسمس پر ریلیز سے فلمسازوں کو کمائی کی زیادہ امید تھیں تاہم کنگ خان ایک بار پھر شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام دکھائی دیے۔بھارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے گزشتہ روز فلم کے ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے فلم کو ناکام اور مایوس کن قرار دیا تھا اور اب ایک اور ٹوئٹ کے ذریعے انہوں نے اپنی بات کا ثبوت بھی دے دیا جس میں انہوں نے فلم کے پہلے روز کی کمائی کا ریکارڈ بتایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں