شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما نے ریلیز ہونے والی فلم ’زیرو‘ دیکھنے کی وجہ سے بتا دی

رسائی نیوز ویب ڈیسک:رواں سال کئی نامور اداکاروں کی مشہور اور سپرہٹ فلمیں دیکھنے کو ملیں لیکن ایک فلم ایسی ہے جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے اور وہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ ہے۔ سال کے اختتام سے چند دن قبل ریلیز ہونے والی اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ فلم ایک بونے شخص کی زندگی پر مبنی ہے جس کا کردار شاہ رخ خان ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے ٹریلر اور اس میں موجود انوشکا اور کترینہ کی اداکاری نے شائقین کی دلچسپی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے وہیں اس فلم کے اداکاروں نے یہ فلم دیکھنے کی وجہ بھی بتائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں