شاہین آفریدی کیویز کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھلیں گے: کپتان سرفراز احمد

رسائی نیوز ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھ کہ ضرورت پڑی تو شاہین آفریدی کو ضرور آزمائیں گے، ون ڈے سیریز میں پاکستان ٹیم اچھی فارم میں نظر آئی لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں کیویز کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا ہوگا، مہمان ٹیم اس فارمیٹ میں خاصا مضبوط ہے، خاص طور پر بولنگ بہت اچھی ہے، ٹرینٹ بولٹ اور ٹم سائوتھی تجربہ کار ہیں، ہمیں ان کو بہتر انداز میں کھیلنے کے لئے محنت کرنا ہوگی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ حارث سہیل نے ون ڈے میں اچھی فارم کی جھلک دکھلائی، ٹیسٹ میچز میں بھی ان سے اچھی کارکردگی کی امیدیں ہیں، یاسر شاہ بھی کینگروز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ردھم میں آ گئے تھے، کیویز کے خلاف بھی ہمارا ٹرمپ کارڈ ہوں گے، بلال آصف بھی اس فارمیٹ کا تجربہ حاصل کرتے جا رہے ہیں، اسپنر سے اچھی کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں، کنڈیشنز ہمارے لئے زیادہ سازگار ہیں لیکن حریف کی قوت کو نظر انداز نہیں کرسکتے، پیسر محمد عباس کی کارکردگی میں تسلسل کا پاکستان ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں