شاہینوں نے زبر دست پرفارم کیا، پوری قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

اسلام آباد۔: وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پوری قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، تمام میچز میں ہمارے شاہینوں نے زبردست پرفارم کیا۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے پیغام میں کہا کہ پوری ٹیم نے بھرپور جذبہ کے ساتھ کھیل پیش کیا،امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم فائنل میں بھی پہنچے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں