شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ محمداقبال کے یوم ولادت کے سلسلے میں نظریہ پاکستان فورم کے زیراہتمام یوم اقبال کانفرنس ایک قومی منشور بنایاجائے جس پر عمل درآمد کے لیے وقت کے حاکم اور دیگر سیاسی قائدین کام کریں، کوکب اقبال ایڈوکیٹ

راولپنڈی: شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ محمداقبال کے یوم ولادت کے سلسلے میں نظریہ پاکستان فورم کے زیراہتمام یوم اقبال کانفرنس پنجاب آرٹس کونسل میں منعقدہوئی۔تقریب کی صدارت محمد کوکب اقبال ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوکب اقبال کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال جس قسم کا سیاسی، معاشی، تعلیم اور عدالتی نظام چاہتے تھے اس کے بارے میں اہل علم ودانش پرمشتمل ایک تھنک ٹینک بنایا جائے اوراس رپورٹ کی روشنی میں ملکی معاملات کا حل نکالا جائے۔انھوں نے کہا کہ ایک قومی منشور بنایاجائے جس پر عمل درآمد کے لیے وقت کے حاکم اور دیگر سیاسی قائدین کام کریں۔تقریب سے سلطانہ فاونڈیشن کے چیرمین عزیز غنی،محمودہ غازیہ، راجہ حنیف،نعیم اکرم قریشی،قاضی عارف حسین اور تنویر قادری نے کانفرنس سے خطاب کیا اور اقبال کے فلسفہ حیات اور تعمیر نوپر روشنی ڈالی۔تقریب میں ادبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں