سی پیک منصوبے کے باعث ملک بھر میں وسیع پیمانے پر معاشی سرگرمیاں پیدا ہوں گی، حکام سر مایہ کاری بورڈ

اسلام آباد۔: چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے باعث ملک بھر میں وسیع پیمانے پر معاشی سرگرمیاں پیدا ہوں گی۔ چین کی حکومت کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے باعث پاکستان علاقائی اقتصادی سرگرمیوں میں اہم فریق بن گیا ہے۔ سر مایہ کاری بورڈ حکام کے مطابق اس منصوبے سے نہ صرف تجارت کے ذریعے اربوں ڈالر کی آمدن ہوگی بلکہ انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ، پاور جنریشن، ٹرانسپورٹیشن، ریلویز، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں میں منصوبوں کے علاوہ ہزاروں مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ حکام کے مطابق سی پیک کے اہم منصوبوں میں پاکستان اور چین کے مشترکہ منصوبہ کے ذریعے ملک بھر میں زیر تعمیر خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر ہے۔ اس منصوبے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی دیگر ممالک نے بھی اس منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پر تعمیری کام زور و شور سے جاری ہے۔سی پیک کا مقصد ملک کو معاشی اور تجارتی محاذوں پر پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت کو مستحکم کرنے کے علاوہ ملک کو دنیا کی اعلی معیشتوں میں شامل کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں