سیکیورٹی اداروں نے آج کراچی کو ایک بڑی سازش سے بچا لیا ہے:فواد چوہدری

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سچینی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا سیکورٹی اداروں نے آج کراچی کو ایک بڑی سازش سے بچا لیا، تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، اس آپریشن میں پولیس کے دو اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا- فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ چینی قونصل خانے کے تمام اہلکار محفوظ ہیں اور صورتحال پولیس اوررینجرز کے مکمل کنٹرول میں ہیں، سازش کی تہہ تک پہنچیں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں