سیاستدانوں کو بغیر کسی ثبوت گرفتارکرلیاجاتاہے : راجہ پرویز اشرف

رسائی نیوزاسلام آباد:سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی نیب میں پیشی کے موقع پر راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ دفاعی پوزیشن پر لانے کے لئے این ار او کاشوشہ چھوڑا جا رہا ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کا کہناتھا کہ سیاستدانوں کو بغیر کسی ثبوت گرفتارکرلیاجاتاہے،گرفتاری کےبعدثبوت تلاش کرنااحتساب کے عمل پرسوال ہے۔کسی کو سیاسی مخالفت کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے ۔سیاسی مخالفت کانشانہ بنانےسےجمہوریت کو خطرہ ہو گا۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’حیرت ہےوزیر خزانہ نےکہا کہ ابھی عوام کی چیخیں نکلیں گی۔ پتا نہیں کون پلاننگ کر رہا ہے اور کون ایسے فیصلے کر رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری آج راولپنڈی میں نیب کے سامنے پیش ہوئے۔ نیب نے دونوں سے علیحدہ سوالات کیے اور بیان قلم بند کیا۔ دونوں کو سوال نامے بھی فراہم کردیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں