سیاحتی دورے پر جانے والی اسکول وین کو حادثہ، 3 بچے جاں بحق

سوات: سیاحتی مقام گبین جبہ میں اسکول وین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سیاحتی دورے پر جانے والی طلبا کی وین گبین جبہ جاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوئی۔ اس حادثے میں 3 طلبا جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے ہیں۔ جنہیں فوری طبی امداد کے لیے مٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں