سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

رسائی نیوزراولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر جنوبی وزیرستان اور بلوچستان کے سنگم پر واقع سرحدی علاقے گل کچ میں کارروائی کی، دہشتگردوں نے فورسز کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے ایس ایم جیز ، دستی بم ،مواصلاتی آلات اور مقامی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں