سپریم کورٹ نے نیب کو پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس سے متعلق تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی اسلام آباد:سپریم کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔پاکستان اسٹیٹ آئل کے وکیل نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر بتایا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل ہوچکی ہیں.نیب بورڈ کے اجلاس میں انکوائری کو تحقیقات میں تبدیلی کرنے کی منظوری دے گا۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ نیب معاملہ پر تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائے۔ عدالت نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز سے متعلق از خود نوٹس نمٹادیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں