سپریم کورٹ میں پاک پتن میں محکمہ اوقاف کی اراضی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاک پتن میں محکمہ اوقاف کی اراضی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے التوا کی درخواست جمع کرائی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا ۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سات مرلے کا مسئلہ نہیں یہ ہزاروں ایکڑ اراضی ہے۔ہمارے پاس صرف سات مرلے کا جواب آیا ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے التوا کی درخواست آئی ہے۔درخواست گزار کے وکیل ہی افتخار گیلانی ہیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں