سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کی سفری تفصیلات طلب

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں بطور ملزم بیان ریکارڈ کرنے کے لیے کمیشن تشکیل دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق صدر کے وکیل سے استفسار کیا کہ کوئی سفری ریکارڈ بتائیں کب واپس آرہے ہیں،فلائٹ کا پوچھ کر بتادیں کب واپس آئیں گے۔ عدالت نے پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سفری تفصیلات طلب کرلیں اور سابق صدر کے وکیل کو سفری تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔ عدالت نے سابق صدر کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ بہتر ہے آپ دبئی جائیں اور پرویز مشرف کو ساتھ لے کرآئیں، عدالت انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کرے گی۔ اس موقع پر پرویز مشرف کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ خصوصی عدالت سے حکم نامہ حاصل کرنے ہیں جو فی الحال غیر فعال ہے۔ سابق صدر کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت سے مہلت طلب کرلی جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت دسمبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں