سندھ اسمبلی میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ تحریک انصاف کا حق ہے : فردوس شمیم نقوی

رسائی نیوزکراچی:سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت 11 سال میں ٹرانسپورٹ کا نظام نہیں دے سکی، اس شہر کو تباہ کرنے والوں کو پکڑا جائے، سندھ اسمبلی میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ تحریک انصاف کا حق ہے۔خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ آصف زردای کے خلاف پٹیشن سماعت کے لیے منظور ہوئی ہے، کسی زمانے میں مسٹر ٹین پرسنٹ کے نام سے مشہور تھے، آصف زرداری سندھ کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، امید ہے کہ عدالت سے انصاف ملے گاحلیم عادل شیخ نے کہا کہ خورشید شاہ اس وقت ن لیگ کی جنگ لڑ رہے ہیں، چارٹر آف کرپشن کے لیے جنگ لڑی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہیں، ایم کیو ایم کے لیے عزت ہے، ان کے اعتراضات کو دور کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں