سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کامیاب رہا: صادق سنجرانی

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی مردان:مردان میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ بھارت کلبھوشن کیس سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کامیاب رہا، ولی عہد محمد بن سلمان کی خواہش ہے کہ پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو۔صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستانی قیدیوں کی رہائی انقلابی قدم ہے، سعودی ولی عہد نے پاکستان سے محبت کا ثبوت دیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ قومی مسائل کی نشان دہی اورحل کے لئے قومی ہم آہنگی کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی کے 16 ارکان ہیں، بیرسٹر سیف اس کے چیئرمین ہیں، اس سے مسائل میں واضح بہتری آئے گی۔یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ولی عہد نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا، ولی عہد کا شان دار استقبال کیا گیا۔ دورے میں اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ پاکستان سے روانگی کے وقت ولی عہد نے یقین ظاہر کیا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی سمت جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں