سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر آج پاکستان پہنچیں گے

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی اسلام آباد:وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر آج پاکستان پہنچیں گے، وہ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعوی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے جس میں خطے میں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں