سعودی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی اسلام آباد : سعودی ایئرلائن کی پروازایس وی 3720 جدہ سے اسلام آباد آئی تھی، لینڈنگ کے دوران جہازکا ٹائر پھٹ گیا لیکن پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہازکوروک لیا۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کے دوران تمام مسافراورعملہ محفوظ رہے تھے۔ جہازکی مرمت تک پرواز کواڑان بھرنے سے روک دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں