سرفراز احمد کو ورلڈکپ 2019 تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا

رسائی نیوزویب ڈیسک: پاکستان کا 3 جون کو انگلینڈ، 7 جون کو سری لنکا سے مقابلہ ہوگا، قومی ٹیم 12 جون کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلے گی جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16 جون کو مانچسٹر میں ٹکرائیں گی۔پاکستان کا 23 جون کو جنوبی افریقہ، 26 جون کو نیوزی لینڈ کیخلاف میچ ہوگا، قومی ٹیم 29 جون کو افغانستان، 5 جولائی کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی۔ پہلا سیمی فائنل 9 جولائی اور دوسرا 11 جولائی کو کھیلا جائے گا، 14 جولائی کو لارڈز عالمی کپ فائنل کی میزبانی کرے گا۔یاد رہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹوز کمیٹی نے آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کو دوبارہ 1992ء طرز پر منعقد کرانے کی منظوری دی، میگا ایونٹ میں شریک 10 ٹیمیں آپس میں میچز کھیلیں گی، جن میں سے 4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں