سربیا کے نواک جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئے

رسائی نیوزویب ڈیسک: آسٹریلین اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں نواک جوکووچنے میدان مار لیا ہے۔ سربین سٹار نے فرانس کے لوکاس پاؤلی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ نواک جوکووچ کی فتح کا سکور چھ صفر، چھ دو اور چھ دو رہا۔عالمی نمبر ون ٹینس سٹار کا فائنل میں اتوار کو سپین کے رافیل نڈال سے جوڑ پڑے گا۔ ویمن ڈبلز کی ٹرافی آسٹریلوی سیم سٹوسر اور چین کی ژانگ شوئی نے اپنے نام کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں