ساہیوال میں کلعدم تنظیم کے3 دہشت گرد گرفتار

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی سائیوال:کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ساہیوال میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو 9 ایل ملتان روڈ پر موٹر سائیکل کی تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹو نیٹر، بارودی مواد، پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ دہشت گردوں کی شناخت محمدعباس عرف حمزہ، سعیداللہ خان، موسیٰ خان عرف روحانی کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گرد بم دھماکے سے کسی شخصیت کو ٹارگٹ بناناچاہتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں