سانحہ ساہیوال کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے : نورالحق قادری

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی پشاور: میڈیا سے گفتگوکرتے نورالحق قادری کا کہا کہنا تھا سانحہ ساہیوال افسوناک واقعہ ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، وفاق اور پنجاب حکومت اس معاملے پرمتحرک ہے، جے آئی ٹی کی رپورٹ میں سی ٹی ڈی کے اعلی حکام کو پہلی بار ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور ذمہ داروں کوعبرتناک سزا بھی دی جائے گی۔نورالحق قادری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی تحریک انصاف حکومت سے خوفزدہ ہے، دونوں کو معلوم ہے کہ اگرپی ٹی آئی نے پانچ سال پورے کئے تو ان کی حکومت کبھی نہیں آئے گی، وزیرخزانہ اسد عمر 50 سال کا گند 4 ماہ میں صاف نہیں کرسکتے، آئی ایم ایف سے قرضہ ان کی شرائط پر نہیں اپنی شرائط پر لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں