سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی لاہور: جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ساہیوال واقعے کی تحقیقات کے لیے ضروری ہے کہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو چٹھی لکھی لیکن بے سود رہی۔ اس طرح کے واقعے کی تحقیقات کے لیے پنجاب ٹربیونل انکوائری آرڈیننس 1969 موجود ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ سانحے کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیا جائے۔گزشتہ روز سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف درج دہشت گردی و قتل کیس کے مدعی نے بھی واقعے کی جے آئی ٹی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں